درگاہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر شاہ عبدالحق گیلانی انتقال کرگئے

157

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) درگاہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیرسید شاہ عبدالحق گیلانی 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، نماز جنازہ ان کے بڑے صاحبزادے پیر معین الحق گیلانی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں عقیدت مندوں اور مریدین نے شرکت کی، پیرسید شاہ عبدالحق گیلانی پیر سید مہرعلی شاہ گیلانی کے پوتے اور پیر سید غلام محی الدین گیلانی المعروف
باباجی کے صاحبزادے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔علاوہ ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے گولڑہ شریف میں مرحوم کے صاحبزادوں سے تعزیت کی۔