پی ٹی آ ئی سندھ کا صوبے میں 5 اگست کویوم استحصال منانے کا اعلان

106

کراچی (نمائندہ جسارت)تحریک انصاف کی جانب سے سندھ بھر میں 5 اگست کو کشمیر میں غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم استحصال منانے کا اعلان کیا گیا ہے اورکشمیر میں آرٹیکل 370کے نفاذ کے خلاف کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ کیا جائے گا۔پی ٹی آئی مرکزی رہنما اور
پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے 5اگست کو یوم استحصال کے حوالے سے کہا ہے کہ ظلم وستم اور کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کو 365 دن ہوچکے، ایک سال قبل ہٹلر مودی سرکاری نے کشمیر میں آرٹیکل 370کا نفاذ کیا تھا۔ کشمیری عوام پر بھارت کی جانب سے ظلم و جبر کی داستانیں موجود ہیں۔ 5 اگست کو وزیر اعظم نے ملک بھر میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے یوم استحصال منانے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے ہر اضلاع میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے ریلیاں و تقاریر منعقد کی جائیں گیں۔ پی ٹی آئی کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ نکالے گی۔ ٹرین مارچ سندھ کے مختلف اضلاع میں جاکر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرے گا پاکستان کا ہر شہری کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔