عدالت نے حکومت آزادکشمیرکو ٹیکس اکٹھاکرنے سے روک دیا

123

میرپور( صباح نیوز)عدالت عالیہ نے حکومت آزادکشمیرکو صنعتوں، بینکوں، فیکٹریوں اور کارپوریشنز کی آمدن پر ٹیکسزاکٹھاکرنے سے روک دیا۔آئندہ سماعت14اگست کوہوگی۔فریقین کونوٹسزجاری۔ آزادکشمیرکے قانون دان قاضی عدنان قیوم نے رٹ پٹیشن دائرکرتے ہوئے مؤقف اختیارکیاہے کہ حکومت آزادکشمیرنے13ویں آئینی ترمیم 2 جون 2018ء کے بعد تھرڈ شیڈول میں 2فہرستیں مرتب کیں فہرست( الف) میں درج مضامین پر انتظامی اور قانون سازی کا اختیار وفاق پاکستان کو عطا کیا گیا۔ٹیکسز آن کارپوریشن فہرست الف میں انٹری نمبر 29 درج ہے جس پر وفاق پاکستان کا بلا شرکت غیرے اختیار ہے۔درخواست گزارکے وکیل نے مزید مؤقف اختیارکیاکہ میرے مؤکل کی کمپنی کوغیرآئینی وغیرقانونی طورپرٹیکس لگاکروصولی کاحکم نامہ جاری کرکے اوربینک اکائونٹ قرق کرکے9لاکھ 76 ہزار120روپے درخواست گزارکے اکائونٹ سے نکلواکربقیہ رقم کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ لہٰذامحکمہ ان لینڈریونیوآزادکشمیرکی طرف سے پاس کردہ تشخیصی حکم اورجملہ اقدامات بابت ٹیکسزآن کارپوریشن کوغیرآئینی قراردیکرکالعدم قرار دیا جائے ۔