پشاور (اے پی پی)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ (پہلاترمیمی) بل 2020ء پاس کرلیا، مذکورہ بل معاون خصوصی بلدیات و اطلاعات کامران بنگش نے پیش کیا۔ بل کے تحت بلدیاتی ایکٹ کی شق 52 کی ذیلی شق ایک کی کلاز میں اضافہ کرکے وزیراعلیٰ کو اختیار دیا گیا ہے کہ تحصیل لوکل گورنمنٹ کے چیئرمین کیلیے انتخابات کا انعقاد نہ ہونے کی صورت میں وزیراعلیٰ کسی ایک تحصیل چیئرمین کا صوبائی فنانس کمیشن میں تقرر کرے گا، بلدیات قانون 2013ء میں بیشتر ترامیم کی گئی ہیں جس کو پہلے آرڈیننس کی صورت میں جاری کیا گیا تھا تاہم اب اس قانونی مسودے کو صوبائی اسمبلی سے پاس کرایا گیا ہے۔ نئے بلدیاتی نظام میں قبائلی اضلاع کیلیے ولیج یا نیبرہوڈ کونسل میں آبادی کی تعداد 5 ہزار سے 15 ہزار رکھی گئی ہے جو گزشتہ مردم شماری کی بنیاد پر کی جائے گی۔