مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ساڑھے 7 ماہ بعد آج ہوگا

106

لاہور،پشاور(اے پی پی+آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار(آج) جمعرات کواسلام آبادجائیںگے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی صدارت کریںگے۔علاوہ ازیں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ممکنہ طور پر ہو گا، ساڑھے 7 ماہ بعد ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ ارکان شرکت کریںگے۔8 نکاتی ایجنڈا خیبر پختونخوا حکومت کو بھی ارسال کیا گیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی اپنی حکمت عملی طے کی ہے ،اس سے قبل کونسل کا آخری اجلاس دسمبر 2019ء میں ہوا تھا ۔ساڑھے 7ماہ بعد سی سی آئی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ مشترکہ مفادات کونسل میں کورونا کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔سندھ حکومت اوگرا آرڈیننس2002 ء میں ترامیم کی سمری پیش کرے گی۔سندھ حکومت پیٹرولیم پالیسی 2012 ء کے تحت لیوی‘ خام تیل‘ قدرتی گیس کے حوالے سے سمری پیش کرے گی۔ ریگولیشنز آف مائنز اینڈ آئل فیلڈز اینڈ منرل ڈیولپمنٹ گورنمنٹ کنٹرول ایکٹ 1948ء میں ترامیم کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔