چین نے نیا آپٹیکل ریموٹ سینسنگ مصنوعی سیارہ لانچ کردیا

341

چین نے شمال مغربی چین کے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹرسے جمعرات کے روز(پا کستانی وقت کے مطابق)س صبح9 بج کر 1 منٹ پر ایک نیا آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے روانہ کر دیا ہے۔

سیٹلائٹ گا فین۔9، 04کو لانگ مارچ 2ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے مدار میں بھیجا گیا، اسکی ایک سب میٹر سطح تک کی ریزولوشن تھی۔یہ سیٹلائٹ خاص طور پر زمین کاسروے،شہر کی منصوبہ بندی، صحیح جگہ کی تصدیق، سڑکوں کے جال کا نقشہ، فصل کی پیداوار کا تخمینہ اور آفات کی روک تھام اور کم کرنے میں استعمال ہوگا۔یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی ترقی کیلئے معلومات بھی فراہم کرے گا۔