نادرا اسپ??را?ازصادق ?و بچانا چا?تا ??  ،عمران خان

216

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے نادرا ایازصادق کو بچانا چاہتاہے ، کےپی کے میں بدامنی کی ذمے دار الیکشن کمیشن ہے ، ان کا کہنا تھا کل بطور گواہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گا ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا حکومت نے نادرا کی ایک سپلیمنٹری  رپورٹ انکوائری کمیشن کے سامنے پیش کی ہے ۔ نادرا اپنی رپورٹ میں اسپیکر ایاز صادق کو بچانا چاہتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا پیشی کا وقت آیا تو چیئرمین نادرا بیرون ملک دورے پر چلے گئے ، اصل میں حکومت چیئرمین نادرا پر دباؤ ڈال رہی ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا تمام سیاسی جماعتوں نے اعتراف کیا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ۔ ان کا کہنا تھا نجم سیٹھی اس بات کو قبول کر چکا ہے کہ الیکشن سے پہلے رائے ونڈ سے احکامات آنا شروع ہو گئے تھے ۔جب تمام بیوروکریسی کنٹرول میں ہو تو الیکشن کیسے شفاف ہو سکتے ہیں ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کےپی کے کے بلدیاتی الیکشن میں بدامنی کی ساری ذمے داری الیکشن کمیشن پر آتی ہے ۔ الیکشن کمیشن کو اتنا بڑا الیکشن ایک روز میں کرانے کی کیا ضرورت تھی ۔ کے پی کے حکومت نے تمام پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الیکشن کے سپرد کر دیئے تھے ۔