کیمرا اُن سائنسی ایجادات میں سے ایک ہے جنہوں نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔ اور جدید دور میں کیمرے کی مختلف اور انوکھی اقسام بھی پائی جاتی ہیں جبکہ اب ہر گھر میں موبائل کی صورت میں کیمرہ بچے بچے کے ہاتھ میں ہے۔
لیکن یہ بات آپ کو معلوم نہیں ہوگی کہ اوپر جو تصویر آپ دیکھ رہے ہیں یہ انسانی تاریخ میں پہلی بار کیمرے سے لی گئی ایک تصویر ہے جسے فرانسیسی شخص نائسفور نیپس نے لی تھی۔
یہ تصویر اس نے اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر کی لی تھی۔ اگر آپ غور کریں تو تصویر کے دونوں جانب عمارتیں بنی ہوئی ہیں اور درمیان میں ایک عمارت کی چھت واضح ہے اور اس سے پرے باقی شہر کا منظر ہے۔