نیازی کے احمق کوے کو سفید کرنے پشاور پہنچ گئے، عظمیٰ بخاری

59

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نیازی کے احمق کوے کو سفید کرنے پشاور پہنچ گئے، شہباز گل کو اورنج لائن اور بی آر ٹی کے کھڈوں کا موازنہ کرتے شرم آنی چاہیے، پرویز خٹک سمیت کے پی کابینہ کا ہر رکن بی آر ٹی کی تاریخیں دیتا رہا۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آج فخر سے کہہ رہے ہیں جو منصوبہ 2021میں مکمل ہونا تھا وہ ایک سال قبل مکمل کرلیا۔بی آر ٹی کی لاگت شہبازشریف کی 3 میٹرو بسوں سے بھی 6 گنا تجاوز کرچکی ہے۔پشاور ہائیکورٹ بھی ایف آئی اے کو بی آر ٹی کے کھڈوں کی لاگت کی تحقیقات کا حکم دیالیکن نیب گونگی اور اندھی ہے۔ایک درجن سے زیادہ مرتبہ بی آر ٹی کے پلان تبدیل کیا گیا اور خود چیف انجینئر نے اس پر سوالات اٹھائے۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے اس منصوبے کے لیے قرض دیا اس بینک نے بھی منصوبے کی شفافیت پر سوالات اٹھائے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کا منصوبہ ابھی تک سٹے پر چل رہا حکومت اثر رسوخ سے آڈٹ نہیں کرنے دے رہی۔