کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی

68

اسلام آباد( آن لائن )کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی۔ مہلک وائرس نے مزید 10 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد
6 ہزار 139 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 674 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 753 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 94 ہزار 865، سندھ میں ایک لاکھ 24 ہزار 929، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 947، بلوچستان میں 12 ہزار 44، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 402، اسلام آباد میں 15 ہزار 323 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 164 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 22 لاکھ 5 ہزار 664 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 ہزار 221 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 2 لاکھ 64 ہزار 60 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 783 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 139 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 179، سندھ میں 2 ہزار 297، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 235، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 58 اور آزاد کشمیر میں 59 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔