کراچی(پ ر)جسٹس (ر) ظفر احمد خان شیروانی نے فاران کلب کی دعوت پرادارے کادورہ کیا۔ اس موقع پرفاران کلب کے جنرل سیکرٹری ندیم اقبال‘ایڈووکیٹ نے معزز مہمان کااستقبال کی اورادارے کی سرگرمیوں‘خصوصاً فاران کلب ڈائلسیس سینٹر اورمعروف قانون دان مرحوم خالد ایم اسحاق ‘ایڈووکیٹ کی یاد میںقائم فاران کلب کی مولانا محمد علی جوہر لائبریری کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیامعزز مہمان نے مستحق افراد کے لیے سہولیات کے ساتھ ڈائلسیس سینٹر اورفروغ تعلیم اورکتاب دوستی کے کلچر کوبحال کرنے کے لیے لائبریری کے قیا م پرفاران کلب کی انتظامیہ واراکین کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ادارہ کی تعلیمی ‘ادبی ‘فلاحی وسماجی خدمات کے لیے اپنے بھر پور تعاون کایقین دلایا۔