کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے کراچی کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

295

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں کینجھر جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد کی حالت غیر ہے۔

جاں بحق افراد میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع ریسکیو کے مطابق ڈوبنے والوں کا تعلق محمود آباد کراچی سے بتایا جاتا ہے جو پکنک منانے جھیل پر آئے تھے۔

کشتی میں 14 افراد سوار تھے جن میں سے اکثریت خواتین کی ہے۔تین افراد کو بچاکر پانی سے نکال لیا گیا ہے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک حالت ہے۔ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کھینجر جیل میں کشتی الٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی ٹھٹھہ سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اس وقت ریسکیو ٹیم کہاں تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں جانی نقصان ہوا جو بہت تکلیف کی بات ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے ہر قسم کا تعاون کیا جائے۔