کے ایم سی کو دی جانےوالی رقم کی تفصیلات سامنے آگئی

247

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اربوں روپے ملنے اور خرچ کرنے کےباوجود اختیارات وسائل نہ ہونے کا شکوہ کرنے والے میئرکراچی کی بلدیہ عظمی کراچی کو چار سال میں کتنی رقم موصول ہوئی،اہم اعدادوشمار سامنے آگئے،سندھ حکومت نےکے ایم سی کوچار سال کےدوران 66ارب روپے سےزاید رقم دی ہے، کے ایم سی کی اپنی آمدن اور خصوصی گرانٹس الگ ہیں۔

سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی مدت ختم ہونے میں چند دن رہےگئے، کراچی کےمیئرچار برسوں میں اختیارات اوروسائل نہ ہونے کاشکوہ کرتےرہے،لیکن اب سندھ حکومت کی جانب سےکےایم سی کو دی جانےوالی رقم کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

سندھ حکومت نےچار برسوں میں کے ایم سی کو 66ارب روپے سےزاید رقم اداکی ہے،کے ایم سی کے اپنی آمدن اور خصوصی گرانٹس اس کےرقم کے علاوہ ہیں،خطیر رقم ملنے کےباوجود میئر وسیم اخترشہر کےمسائل حل نہ کرسکے ہیں۔

سندھ حکومت نے لوکل فنانس کی مد میں کے ایم سی کو 50ارب روپے سےزاید رقم دی ہے،صوبائی حکومت نے ڈویلپمنٹ کی مد میں بلدیہ عظمی کراچی کو 15ارب روپے سےزاید دئیے ،گزشتہ برسوں کےدوران کے ایم سی کو سندھ حکومت سے18کروڑ روپے بجٹ ونگ سےمنتقل ہوئے۔

سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو کراچی کی صفائی کےلئے تیس کروڑ روپے الگ جاری کیے ،کےایم سی 66ارب روپے سےزاید رقم ملنے کےباوجود کوئی میگا منصوبہ مکمل نہیں کرسکا۔