مجاہدین سے جھڑپ میں 3 بھارتی فوجی ہلاک،2 کشمیری شہید

53

سری نگر(آن لائن ) مجاہدین سے جھڑپ میں 3قابض بھارتی فوجی ہلاک جب کہ2کشمیری شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔شہید ہونے والے2 کشمیری نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت عنایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے،علاقہ مکینوں نے نوجوانوں کی لاشوں کو سڑکوں پر رکھ کر قابض بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔ قبل ازیں ضلع بارہ مولا کے علاقے کریری میں فوجی اہلکار گشت کررہے تھے کہ ان پر نامعلوم سمت سے فائرنگ
کی گئی۔جھڑپ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔واقعے کے بعد قابض بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر محاصرہ اور سرچ آپریشن کیا۔