کوروناوباء سے مزید7افراد جاں بحق ،488 نئے کیسزرپورٹ

41

اسلام آباد( آن لائن) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید7افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں 488 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے488 نئے کیسز اور 7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ملک بھرمیں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد13ہزار953 ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے
دوران 22 ہزار 448 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ89 ہزار215 اور 6 ہزار 175 اموات ہوئی ہیں۔سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 182 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ پنجاب95 ہزار447، خیبرپختونخوا35ہزار215، اسلام آباد 15ہزار390، آزادکشمیر2ہزار184، گلگت بلتستان2ہزار502 اور بلوچستان میں 12ہزار295 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 182، سندھ میں 2 ہزار 322، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 239، اسلام آباد میں 173، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 60 اور گلگت بلتستان میں 61 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کورونا کے 1308مریض زیرعلاج ہیں اور 141 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔