لاپتا افراد سے متعلق اجلاس‘کمیشن کے سربراہ غیرحاضر

65

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال غیر حاضر رہے۔ اجلاس کے اراکین ان کی راہ تکتے رہے۔چیئرمین کمیٹی مصطفی نواز کھوکھرنے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتا افراد کا معاملہ انتہائی حساس ہے حکام بالکل تعاون نہیں کررہے ہیں،مختلف صوبوں میں جا کر جائزہ لیں
گے،محرم کے بعد کمیٹی کراچی جائے گی،کوئٹہ اور پشاور بھی جا ئیں گے،تمام لاپتا افراد کا معاملہ اعلی ٰفورم پراٹھائیں گے۔