اسکول کھولنے کے لائحہ عمل پر غور کرینگے،وزیر تعلیم پختونخوا

114

پشاور(آن لائن)صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکول ایجوکیشن نیٹ ورک کی ڈیمانڈ پر اسکول کھولنے کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔ پرائیویٹ اسکولز ایجوکیشن نیٹ ورک کے عہدیداران سے بات چیت کر تے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو درخواست کریں گے کہ وفاق کو 15 ستمبر سے پہلے اسکول کھولنے کی سفارش کی جائے۔ تاہم تمام سرکاری اور نجی اسکولزمقررہ ایس او پیز پر عمل درآمدکے پابند رہیں گے جس کے با رے میں اعلامیہ جلد جا ری کر دیا جا ئے گا۔اس موقع پرپین کے عہدیداران نے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے تاکہ طلبہ کرونا وبا سے محفوظ رہ سکیں اور تعلیمی سرگرمیاں بھی بحال رہیں۔