پشاور کے مزید 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ‘نوٹی فکیشن جاری

129

پشاور(آ ن لائن )پشاور میں ایک بار پھر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث شہر کے مزید 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن حیات آباد، انور اسد کالونی اور او پی ایف کالونی میںبدھ سے دوپہر 2 بجے سے نافذ کردیا گیا ہے ۔لاک ڈاؤن والے علاقوں میں داخلے اور باہر جانے پر پابندی ہوگی تاہم اشیا خورونوش، ادویات، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی ۔