آزاد کشمیر حکومت نے صارفین پر بجلی بم گرادیا،نیا ٹیکس لاگو

223

راولاکوٹ (آ ن لائن ) حکومت پاکستان کے بجلی سستی کرنے کہ ا علان کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے صارفین پر بجلی بم گرا دیا بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر نئے ٹیکس کا اضافہ ،جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس کے بعد فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس لاگو ہونے سے صارفین کو بجلی کا بل اصل سے دگنا دینا پڑے گا۔ ما ہ جون گزشتہ روز جاری ہونے والے بل میں آزاد کشمیر بھر کے صارفین کو جب یہ بلات موصول ہوئے تو لوگوں کی چیخیں نکل گئیں سب سے کم 50یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارف کو 125روپے بل کے ساتھ 121روپے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے طور پر ادا کرنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل نیلم جہلم ڈیم کی آمدن صرف پہلے سال 220ارب روپے حاصل ہوئی ،پورے آزاد کشمیر کی ضرورت صرف 350 میگاواٹ ہے جبکہ آزاد کشمیر کی پیداوار 4ہزار میگا واٹ سے زاید ہے جس سے آزاد کشمیر کو صرف 175میگاواٹ بجلی دی جاتی ہے جو اس کی ضرورت سے 40فیصد کم ہے ۔2 روپے یونٹ بجلی پاکستان کی حکومت خرید کر واپس 20روپے یونٹ آزاد کشمیر کے صارفین کو دیتی ہے۔ قبل ذکر بات یہ ہے کہ آزاد کشمیر بھر میں پیدا ہونے والی بجلی پانی سے پیدا ہو تی ہے لیکن حکومت نے پانی سے پیدا ہونے والی بجلی پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس لگا کر مہاراجا ہری سنگھ کی حکومت کے لگائے ٹیکسوں کو مات دے دی۔