گوگل کی جی میل اور ڈرائیور سروسز میں خرابی

264

پاکستان، امریکا، بھارت سمیت دنیا بھر میں گوگل کی جی میل، گوگل میٹ اور گوگل ڈرائیور سروس استعمال کرنے والے صارفین کو  دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیکنا لوجی کی ویب سائٹ کرنچ کے مطابق  گوگل صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ جی میل اکاؤنٹ کو لاگ انکرنے میں ناکام ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ جی میل ایپ میں بھی ای میلز دکھائی نہیں دے رہیں ۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گوگل ڈرائیو میں فائل اپلوڈ بھی نہیں ہورہی، اس متعلق گوگل کا کہنا ہے کہ ہمیں اس خرابی کا علم ہے اسے دور کررہے ہیں ۔

گوگل کا کہنا ہے کہ ڈاؤن ڈیٹیکٹر پورٹل  پر 62 فیصد صارفین کو خرابی کا سامنا رہا جبکہ 25 فیصد کو لاگ اِن ایشوز درپیش ہوئے۔