ملک و قوم کے مفادات کو سیاست پر ترجیح دی، ہمایوں اختر

48

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیرہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ ملک و قوم کے مفادات کو سیاست پر ترجیح دی، کیا میثاق معیشت کی تجویز دینے والے ملک کیلیے غیرمشروط پیش رفت کریں گے ؟ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفترمیں وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ سابقہ حکومت نے تاریخ کے مہنگے ترین کمرشل قرضے
لیے جن کا بوجھ آنے والی حکومت پر منتقل ہوا۔ اس کے باوجود وزیر اعظم عمران خان اوران کی معاشی ٹیم نے عزم اورحوصلے کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا۔ اپوزیشن قرضے چڑھنے کا سوال تو کرتی ہے لیکن قوم کویہ بھی بتایا جائے کہ اسحاق ڈار نے روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ویلیو رکھا اورجب یہ اپنی صحیح جگہ پر آیا تو ڈالرکی قیمت بڑھنے سے قرضوں کا بوجھ بڑھا اور اس کی ذمے داری کس پر عاید ہوتی ہے ؟۔ مسلم لیگ (ن) والوں نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے معیشت پر کاسمیٹیکس کالیپ کیا ہواتھااوردرست اقدامات سے یہ لیپ پانی کی طرح بہہ گیا اور اس کا خمیازہ پوری قوم کوبھگتنا پڑا۔