نام نہاد صحت کارڈسے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ‘پلوشہ خان

56

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ نام نہاد صحت کارڈ سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، سفید تعویز کی آڑ میں عمران خان نے سرکاری اسپتالوں میں عوام کے مفت علاج کی سہولیات بھی چھین لی ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خیبرپختونخوا میں انصاف صحت کارڈ کی تقسیم و تشہیر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔پلوشہ
خان نے کہا کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کا ڈھونگ رچا کر ریاست کو جہنم بنا دیا ہے، بیروزگاری اور معاشی بدحالی سے بھوک اور بیماریاں پھیلی ہیں جس کے ذمے دار عمران خان ہیں۔ آج سرکاری اسپتالوں میں معمولی ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جھانسہ دے کر 20 لاکھ برسر روزگار لوگوں کو بیروزگار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا2سالہ دور اقتدار تباہی اور بربادی کا نمونہ رہا ہے۔