اسلام آباد ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھجوا دیا

95

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھجوادیا۔ لڑکی کی ماں کی درخواست پر سماعت ہوئی
،عدالت کے استفسار پر لڑکی نے ماں سے ملنے سے انکار کردیا جس پر عدالت نے کہاکہ لڑکی ماں کے ساتھ جائے گی اور نہ شوہر کے ۔ عدالت نے لڑکی کو دارالامان بھجواتے ہوئے نکاح خواں اور لڑکی کے شوہر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔