کم جونگ ان نے بہن کو جزوی اختیارات سونپ دئیے

395

پیونگ یانگ: شمالی کوریا کے سپریم لیڈر نے اپنی بہن کم یو جونگ کو وزارت خارجہ کے جزوی اختیارات سونپ دیے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی سی این این کے مطابق کم جونگ ان نے حکومتی ذمہ داریوں کے بوجھ کو ہلکا کرنے کیلئے اپنی بہن کم یو جونگ کو بھی حکومت میں شامل کرلیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ سے متعلق امور کو اب کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ سنبھالیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر نے یہ فیصلہ حکومتی ذمہ داریوں کے بوجھ کو ہلکا کرنے کیلئے کیا ہے۔