حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستدان، سابق وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے اپنے ایک بیان میں سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کے انتقال پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین اور عزیزو اقارب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ عبداللہ حسین ہارون کی جانب سے آج بروز ہفتہ مرحوم میر حاصل خان بزنجو کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور دعا بمقام عبداللہ ہارون آشیانہ شاہ ولی اللہ روڈ کھڈا مارکیٹ لیاری کراچی میں اہتمام کیا گیا ہے۔عبداللہ حسین
ہارون نے کہا ہے کہ میر حاصل خان بزنجوبلوچستان کے عوام کی مقبول اور توانا آواز تھے ۔نظریاتی، سیاسی و تاریخی شعور رکھنے اور پاکستان سے محبت کرنیوالے جمہوریت پسند رہنما تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں کیا جا سکتا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔