چیئرمین نیب کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ‘رانا ثنااللہ

89

فیصل آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں جو دفترکھولنے کے وقت کھلتے ہیں‘ چینی اسکینڈل کے بعد حکومت کا اگلا سب سے بڑا اسکینڈل نیب کواستعمال کرنے کاہوگا‘ صرف خواجہ برادران پر بنائے گئے گھٹیا کیس سے اُس کی آزادی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ حکمران کورونا کی روک تھام کے حوالے سے اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ حکومت نے صرف اسمارٹ لاک ڈائون کا تماشا کیا ہے‘ کہیں بھی لاک ڈائون فعال نہیں رہا‘ کاروبار اور تعلیمی ادارے بند رہے‘ حکومت کے کوئی اقدامات تھے نہ کوئی پالیسی
نہ ویژن۔ اُنہوںنے کہا کہ اپوزیشن تقسیم نہیں حکومت سے نجات حاصل کرنے پر متحد اور متفق ہے‘ واک آئوٹ میں جے یوآئی بھی شامل تھی‘ صدر نے عدلیہ پر جو غیر قانونی وار کیا اُسے عدالت عظمیٰ نے مستردکردیا اس کے بعد اُنہیں استعفا دینا چاہیے تھا مگر وہ پارلیمنٹ سے خطاب کرنے آگئے۔