پختونخوا میں حضرت عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

107

پشاور (آن لائن) یکم محرم الحرام کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر میں خیبر پختونخوا حکومت کے احکامات پر عام تعطیل رہی‘ تمام صوبائی حکومت کے ماتحت ادارے اور عدالتیںبند رہیں جبکہ پشاور سمیت صوبے بھر میں سیدنا حضرت عمر فاروق ؓ کے یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ علما کرام نے ان کی سیرت و کردار پر خصوصی روشنی ڈالی ۔ نئے سال کے آغاز پر نما ز جمعہ کے دوران ملک، قوم کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔