سیاسی جماعتوں سے آڈٹ اور اثاثوں کی تفصیلات طلب

116

اسلام آباد / کوئٹہ (آن لائن) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اپنے اثاثوں اور آڈٹ کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو اپنے اثاثوں اور آڈٹ کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرانے کے لیے یاد دہانی کرا دی گئی ۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سالانہ مالیاتی سٹیٹمنٹ، سورس آف فنڈز اور آڈٹ رپورٹ کمیشن میں جمع کرانا لازمی ہے، سیاسی جماعتیں آرڈر 2002 کی سیکشن 13 کے تحت یہ
تفصیلات کمیشن میں جمع کرائیں، سیاسی جماعتیں اپنے اثاثوں اور آڈٹ کی تفصیلات 29اگست تک جمع کرا دیں ، تفصیلات جمع نہ کرانے والی جماعتوں کو انتخابات میں نشان آلاٹ نہیں کیا جائے گا، اب تک 126سیاسی جماعتوں میں سے صرف 16نے اپنے اثاثوں اور آڈٹ تفصیل جمع کرائی ہیں۔