نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحقیقات کا نیا کھاتہ کھول لیا

80

لاہور (آن لائن) نیب لاہور نے شراب لائسنس کے اجرا کے کیس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحقیقات کا ایک نیا کھاتہ کھول لیا ہے، نئے کھاتے کا تعلق ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر داخلی گیٹ وے بتایا گیا ہے ، نیب نے ایل ڈی اے اور ٹیپا سے متعلقہ
منصوبے سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے مذکورہ منصوبے کے حوالے سے ٹھوس شواہد اکٹھے کرتے ہوئے محکمہ ایل ڈی اے اور ٹیپا سے زیر تعمیر گیٹ وے سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ گیٹ وے منصوبے کی مجموعی مالیت اڑھائی کروڑ روپے تھی جو بنتے ہی بنتے 8 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جبکہ نیب نے اس بات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ اڑھائی کروڑ روپے مالیت کا منصوبہ 8 کروڑ روپے تک کیسے پہنچ گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مبینہ طور پر اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کے لیے مختلف تعمیراتی ٹھیکے بھی دے رکھے ہیں۔