پھلیلی پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار، 150مین پوری برآمد

137

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے گٹکافروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں3 ملزمان کو گرفتارکرکے300 مین پوری برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلیلی پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران لوہا مارکیٹ پھلیلی کے قریب ایک مین پوری فروش سلیم ولدقریشی کو گرفتار کرکے 150 مین پوری برآمدکرلی جبکہ ہٹڑی پولیس نے چینل
موری لنک روڈ گوٹھ نور خان چانگ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش وسیم مصطفی کو گرفتار کرلیا، ملز کے قبضے سے100 مین پوری برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں پنیاری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انصاری محلہ سے مین پوری فروش عبدالرشید کوگرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے 50 مین پوری برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔