پاکستان سعود ی عرب تنائو کے پیچھے صرف کشمیر نہیں

117

اسلام آباد (صباح نیوز ) برطانوی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سعود ی عرب تنائو کے پیچھے صرف کشمیر کا معاملہ نہیں ،ایران کی چابہار بندرگاہ کو سی پیک کا حصہ بنانا بھی شامل معاملات کو بگاڑنے کا سبب ہے ،سعودی عرب امریکا کا اتحادی ہے اور
امریکا نے ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں لگا رکھی ہیں تو ایسا کوئی بھی منصوبہ جس سے ایران کو معاشی طور پر فائدہ ہو یا چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو تقویت ملے امریکا بھی اسے ناپسند ہی کرے گا ۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی خصوصی رپورٹ میں ماہرین کے حوالے سے کہا کہ دونوں ملکوں میںدوریوںکی ایک وجہ ایران کی چابہار بندرگاہ کو چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کا حصہ بنوانے میں پاکستان کا کردار بھی ہے و ہ تجارت ہوتی ہے۔