اسلام آباد (آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی جانب سے درآمدی چینی پر ٹیکسز میں کمی کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہرنے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کے مطابق اس فیصلے سے نجی شعبے کو چینی کی درآمد میں سہولت مل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیے جانے والے فیصلے سے چینی کے ملکی ذخائر اور دستیابی میں بھی بہتری
آئے گی۔ حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس تین سے صفر اور ود ہولڈنگ ٹیکس 5.5 سے کم کرکے 0.25 فیصد مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکسزمیں کمی محدود مدت اور چینی کی درآمد کی مخصوص مقدار کے لیے ہوگی۔ وفاقی وز نے کہا ہے کہ ٹی سی پی کو ایک ہفتے میں ٹینڈرز اور دیگر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں حماد اظہار نے بتایاکہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں پہلے موبائل فونز اسمبلنگ پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ڈیوائس کی شناخت، رجسٹریشن ،بلاکنگ سسٹم اور موبائل پالیسی وضع کرلی گئی ہے۔