عالمی ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیدیا

108

اسلام آباد (آن لائن) موڈیز اور فچ کے بعد عالمی ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے دیا‘ ایس ینڈ پی نے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ منفی بی اور قلیل مدتی ریٹنگ بی رہنے کی تصدیق کی ہے‘ پاکستان کی کریڈٹ میٹرکس 3 سال تک دبائو میں رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دینا شروع کردیا ہے جو کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں اور حکومت کے لیے انتہائی اچھی خبر ہے۔