پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پانی بحران پر کل پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس طلب کر لیا ۔
ذارئع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پانی بحران کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں آصف علی زرداری ، وزیراعلیٰ سندھ ، شرجیل میمن ، محکمہ بلدیات اور واٹربورڈ کے حکام بھی شرکت کریں گے ۔