سانحہ اسپین تنگی برصغیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، اسفندیار

79

پشاور( آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ 24 اگست 1930ء کا دن برصغیر پاک و ہند کے تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ 90سال پہلے آج ہی کے دن انگریز سامراج نے اسپین تنگی بنوں کے مقام پر 80 سے زاید امن خدائی خدمتگاروں کو فائزنگ کرکے شہید کردیاگیاتھا ،ان کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ اپنا حق آزادی مانگ رہے تھے ، اتنے بڑے پیمانے پر خونریزی کے باوجود خدائی خدمتگاروں نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا کیونکہ یہ باچا خان کی تربیت کا نتیجہ تھا ۔اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ سانحہ اسپین تنگی عظیم سانحہ ہے ، آزادی کی خاطر قربانیاں دینے والوں کو تاریخ کبھی بھلا نہیں پائے گی۔نوجوان اپنی تاریخ پڑھ کر اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔