مود? ?و گرفتار ?ران? وال? ?و ا?? ارب روپ?? انعام د?? گ?، سراج الحق

227

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے راولا کوٹ آزاد کشمیر میں بڑے جلسہ عام خطاب کے دوران کہا کہ کشمیر کی آزادی سے غداری کرنے والوں کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ اسی موقع پر انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر نریندرمودی نے سید صلاح الدین کے کی گرفتاری پر پچاس کروڑ کا انعام رکھا ہے تو اب جو مودی کو گرفتار کرائے گا ہم اسے ایک ارب روپیہ انعام دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے راولا کوٹ آزاد کشمیر میں بڑے جلسہ عام خطاب کیا جس میں انھوں نےکہا کہ مودی ہندوستان کے کروڑوں مسلمانوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے اور کشمیر میں ہمارے بہن بھائیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی کو خیر خواہ سمجھنے والوں سے بڑھ کر کوئی بے وقوف نہیں ہوسکتا ہے۔ ہمارے حکمران خود فریبی میں مبتلا ہیں انہیں کشمیر اور ہندوستان کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

اسی دوران سراج الحق نے اعلان کیا کہ جو مودی کو گرفتار کرائے گا ہم اسے ایک ارب روپیہ انعام دیں گے اور کشمیر کی آزادی کے سفر کو اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم اپنی منزل پر نہیں پہنچ جاتے ۔

                سینیٹر سراج الحق کا خطاب میں کہنا تھا کہ کہ کشمیر کی آزادی سے غداری کرنے والوں کو پاکستان پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ کشمیر پاکستان کا حصار ہے اسے دشمن کے قبضہ میں نہیں رہنے دیں گے۔ کشمیر کی آزادی کیلئے قوم آخری سانس اور قطرہ خون تک جدوجہد کرے گی۔ کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کو پسندیدہ قوم قرار دینے والے بھارت چلے جائیں پاکستان میں ان کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔حکمران گومگو اور منافقانہ پالیسی ترک کر کے کشمیر پر واضح موقف اختیار کریں ۔بھارت کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھانے اور دوستی کی باتیں کرنے والے ملک و قوم کے وفادار نہیں ۔لاکھوں کشمیر ی مسلمانوں کا قتل عام کرنے، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمتوں سے کھیلنے اور مساجد اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والوں سے محبت کا اظہار کرنے والے حکمرانوں کو شرم آنی چاہئے۔

 انھوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر جوان محمد بن قاسم ،صلاح الدین ایوبی اور محمود غزنوی کی تاریخ دہرانے کا حوصلہ اور عزم رکھتے ہیں مگر قوم کی قیادت بزدلوں کے ہاتھ میں ہے۔ جن حکمرانوں کی کشمیریوں کی پاکستان کیلئے دی گئی بے مثال قربانیاں نظر نہیں آتیں انہیں اپنی آنکھوں اور کانوں کا علاج کروانا چاہئے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور کشمیر میں قوم سے مخلص اوردیانتدار قیادت کا برسراقتدار آنا ضروری ہے۔ کشمیر محض نعروں اور دعوﺅں سے نہیں عملی اقدامات سے آزاد ہوگا۔ 2018ءکے انتخابات میں پاکستان میں کشمیر یوں کے پشتیبانوں اور ترجمانوں کی حکومت ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ،دنیا میں اپنی قوم کیلئے طویل جدوجہد کرنے اور 27سال جیل میں گزارنے والے نیلسن منڈیلہ کو نا صرف اس کی قوم بلکہ پوری دنیا نے ہیرو تسلیم کیا ہے مگر ہمارے حکمرانوں نے پاکستان کی خاطر اپنی پوری زندگی جیل میں گزارنے والے سید علی گیلانی کی قربانیوں کو فراموش کردیا ہے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری آج بھی پاکستانی پرچم لہراتے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے شہادتیں پیش کررہے ہیں جبکہ اسلام آباد میں بیٹھے سابقہ اور موجودہ حکمران ان کی قربانیوں کو ضائع کررہے ہیں۔

 جلسہ سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی ،ارشد سلیم و دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔