ڈگری کالج کے طالب علم مہران میرانی کو فوری بازیاب کرایا جائے، ورثا

67

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد سے مبینہ طور پر گم ہونے والے ڈگری کالج کے طالب علم مہران میرانی کی رہائی کے لیے اس کے رشتہ داروں ماموں ممتاز میرانی، کم سن بھانجے ارسلان میرانی اور ڈاڈا میرانی نے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ 13 جنوری کی شام کو چھے بچے انٹر کے طالب علم مہران میرانی کو وحدت کالونی کے قریب سادہ لباس افراد نے موٹر سائیکل سمیت اپنے ہمراہ لے گئے، جس کی تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔ واقعے کی رپورٹ قاسم آباد تھانے میں درج ہے لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی، خدشہ ہے کہ مہران میرانی کو مار دیا جائے گا۔ اعلیٰ عدلیہ فوری نوٹس لے۔