ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) کوٹر اسٹاپ کے قریب گائوں قادر بخش گوپانگ میں 22 سالہ نوجوان امجد پر بجلی کی گیارہ ہزار وولٹیج کی لائن ٹوٹ کر گرگئی، کرنٹ لگنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ امجد کھیتوں پر جارہا تھا کہ واقعہ پیش آیا۔ امجد ایک گھنٹے تک بجلی کے کرنٹ سے تڑپتا رہا لیکن واپڈا عملہ نہ آیا، ورثا کا الزام۔ ورثا نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی اور ہمیں انصاف دیا جائے۔