حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جی ڈی اے کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میری حکومت میں نئے ضلع پر شور کرنے والی پیپلزپارٹی نے اب کیماڑی کو ضلع بنادیا۔کراچی کے مسئلے پر مگر مچھ کے آنسوں بہاکر پی پی کراچی کا سودا کرنا چاہتی ہے ۔کراچی اور جام شورو کی زمینیں کوڑیوں کے دام ملک ریاض کے حوالے کی گئیںجن میں پیپلزپارٹی کے حکمرانوںکی پارٹنر شپ ہے۔ سندھ کے عوام آنکھیں کھولیں، پی پی کی سندھ کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے قدم بڑھائیں۔انہوںنے کہاکہ سندھ کے میڈیا اورmسندھ کے لوگوں نے آخر کار یہ بات تسلیم کرلی اورآج ان کو یہ احساس ہوا کہ سندھ کی زمینیں میں نے بچائی تھیں۔ بھنڈار اجزیرے پر اس وقت کے وفاقی وزیربابر غوری اور پورٹ قاسم والوںنے قبضہ کرنا چاہا لیکن میں نے سندھ کے جزیرے کو اپنا قومی فرض نبھاتے ہوئے قبضہ ہونے سے بچایا۔ ایک غیر ملکی کمپنی کو بھی جزیرہ فروخت کرنے کی سازش کی گئی لیکن میں نے سازش کو ناکام بناتے ہوئے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا کہ جزیرہ سندھ کی ملکیت ہے اس پر صرف سندھ کا حق ہے وفاق کا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کے زمانے میں پورٹ قسم کے جہازوں کو بھنڈراجزیرہ سے راستہ دیا گیا تھا اس بنیاد پر پورٹ قاسم نے ان زمینوں پر قبضہ کا حق جتایا۔کیماڑی اور ہاکس بے کی زمینوں کے لیے بھی دبئی کی عمار کمپنی نے بڑے چکر کاٹے اس وقت کی ایک پاور فل شخصیت کے داماد نے بڑا پریشر ڈالا کہ سندھ کی 60ہزار ایکٹرزمین باہر ملک کی اس کمپنی کو دی جائے لیکن میں نے ایسا کرنے نہیںدیا۔میں نے سندھ کی زمینیں اپنا قومی فرض سمجھ کر بچائیں،اسی طرح کرچی پوسٹ ٹرسٹ کے ساتھ زمینوں پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی۔