چہرے کے تاثرات ظاہر کرنے والا فیس ماسک متعارف

343

ورونا ویکسین تو تاحال متعارف نہیں کرائی جاسکی لیکن سنگاپور میں چہرے کے تاثرات ظاہر کرنے والا فیس ماسک متعارف کروادیا گیا۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کئی ممالک میں لازمی قرار دیا گیا فیس ماسک اب فیشن میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔

فیس ماسک کے اب نت نئے ڈیزائن تیار کیے جارہے ہیں، مارکیٹ میں پہلے سے موجود کئی اقسام کے ماسک دستیاب ہیں لیکن اب اس میں جدت آتی جارہی ہے۔

ایک جانب اسمارٹ ماسک اور اور ٹیکنالوجی سے تیار کردہ مترجم ماسک متعارف کروائے گئے ہیں تو دوسری جانب زیب و زینت کے لیے خوبصورت ماسک بنائے جارہے ہیں۔

حال ہی میں سنگاپور میں ایسا فیس ماسک متعارف کروایا گیا ہے جس کے ذریعے لوگوں کے چہروں کے تاثرات ظاہر ہوسکیں گے۔

ماسک لگانے والے شہریوں کو ایک مسئلہ درپیش تھا کہ وہ جب کسی سے بات کررہے ہوتے ہیں تو اپنے چہرے کے تاثرات پیش نہیں کرسکتے اور نہ ہی ماسک کی وجہ سے سامنے والے کے جذبات کو سمجھ سکتے ہیں۔

اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے سنگاپور کی کمپنی نے ماہرین کے مشورے سے ’سی ایل آئی یو‘ نامی ماسک تیار کیا جس سے چہرے کے تاثرات عیاں ہوجاتے ہیں۔