بیجنگ: چینی وزارت دفاع کے ترجمان زہاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شمالی چین میں قائم فوجی چھاؤنی پر امریکی طیارے نے حدود کی خلاف ورزی کسی بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق زہاؤ لیجیان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی جاسوسی طیارے نے گزشتہ روز شمالی چین میں موجود فوجی چھاؤنی میں دراندازی کی۔
چینی وزارت دفاع نے امریکہ کے اس اقدام کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے اس کے نتیجے میں کوئی بڑی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے جو کہ عظیم حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ چینی تھنک ٹینک نے صرف جولائی کے مہینے میں جنوبی بحرِ چین پر 67 امریکی پروازوں کو ریکارٖڈ کیا جبکہ چینی وزیر خارجہ وینگ یی نے میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ رواں سال امریکہ اب تک 2000 سے زائد فوجی طیارے جنوبی بحرِ چین پر بھیج چکا ہے۔