حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان صوبہ سندھ کے ناظم اعلیٰ سندھ صوفی محمد یحییٰ قادری نے کہا ہے کہ پی پی اور ایم کیو ایم نے پہلے ہی قبضے کے خاطر عوامی حقوق کو بھینٹ چڑھا دیا تھا اور اب یو ٹرن سرکار نے بھی اس شیطانی کام میں اپنا حصہ ڈال کر کراچی اور حیدر آباد سمیت پورے سندھ کو تباہ کرنے کا تہیہ کرلیا ہے، ان خود غرض حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ نے رسمی ایمرجنسی کا اعلان کیا جبکہ یہ اقدامات مون سون سے قبل ہی کیے جانے تھے۔ دوسری جانب میئر کراچی شہر کی حالت پر اتنا روئے کہ کراچی کے ساتھ ساتھ حیدر آباد بھی ڈبو دیا۔ حالیہ بارشوں سے پورے سندھ میں سیلاب کے خطرات منڈ لا رہے ہیں۔ لاچار عوام ہاتھ اٹھا اٹھا کر ان ظالموں کو بددعا دے رہی ہے، اب حکمران کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے۔