سینیٹری ورکرز کو حفاظتی کٹس اور ملازمت پر مستقل کیا جائے، سموئل پیارا

45

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایمپلی منٹیشن منارٹی رائٹس فورم کے چیئرمین سموئل پیارا اور چیف کوآرڈینیٹر ہوٹا امتیاز ودیگر نے حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق سینیٹری ورکرز کو مطلوبہ حفاظتی کٹس اور مستقل سرکاری نوکری دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے 13 اپریل اور 8 جون کو دیے گئے فیصلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حکم دیا تھا کہ سینیٹری ورکرز کی زندگی کا تحفظ یقینی بنایا جائے، مین ہولز کی صفائی کے لیے سینیٹری ورکرز کو حفاظتی کٹس دی جائیں، جو آج تک نہیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں پشاور چرچ میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین کو تاحال معاوضہ ادا نہیں کیا گیا جو ناانصافی ہے۔