ناصرحسین کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

52

کراچی (آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے ملیر اور ملحقہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس مو قع پر پیپلز پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ملیر اور ضلع کونسل کے چیئرمینز، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر و دیگر عہدیداران، کمشنر کراچی، محکمہ بلدیات و آبپاشی کے افسران بھی صو با ئی وزیر کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے خصو صی احکامات پر تمام متاثرہ علاقوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
تمام متاثرہ خاندانوں کو کھانے پینے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا کام بھی جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ملیر ندی پر جہاں جہاں پر شگاف پڑے ہیںان کی فو ر ی بھرا ئی اور پختہ مر مت کے لیے محکمہ آبپاشی کو سخت ہدایات دی گئی ہےں۔اس ضمن میں جن شگافوں سے پانی کا رسا¶ آبادی کو متاثر کررہا ہے ان پر فو ر ی کام کا آغاز بھی کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش کا یہ مر حلہ توقع سے کئی گنا زیادہ تھا اور کئی سالوں کا اس بارش نے ریکارڈ توڑ دیا ہے۔صوبائی وزیرکا کہناتھاکہ کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ بھر میں بارشوں کے بعد تمام عملہ اپنے اپنے اضلاع میں عوام کی سہولیات کے لیے گزشتہ 24 گھنٹے سے سڑکوں پر موجود ہے۔