۔6ہزار غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا کا انکشاف

49

اسلام آباد(آن لائن) وزارت داخلہ میں 6ہزار غیر ملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا کا انکشاف ، ابتدائی تحقیقات میں 105ویزے بوگس قرار، 12سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات جاری ، ڈائریکٹر پاسپورٹ لاہور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش ، 13ہزار سے زاید چینی اور افغان باشندوں کو جاری ویزوں میں بے ضابطگیوں پر 3 کمپنیوں اور 6سے زاید ایجنٹس کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش، وزارت داخلہ کے 3 افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، ایک خاتون افسر کا تبادلہ جبکہ ایک افسر سے استعفا طلب کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران غیرملکیوں کو جاری 6ہزار ویزوں میں پالیسی اور مروجہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا۔