مافیا نے سینیٹ میں اینٹی منی لانڈرنگ بل کی مخالفت کی،فیاض الحسن

90

راولپنڈی(آن لائن)صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے سینیٹ میں اپنی اربوں کھربوں روپے کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ چھپانے اور احتساب سے بچنے کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ بل کی مخالفت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی جی پی آر آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2007ء سے 2018ء تک آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے میثاقِ جمہوریت کی چھتری تلے ’’رادھا آؤ مل کے کھائیں آدھا آدھا‘‘ کے مصداق ایان علی، نثار گل، مسرور احمد، نثار پاپڑ فروش جیسے ایکٹرز اور کریکٹرز کے ذریعے لوٹے گئے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرتے ہوئے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں دھکیل دیا۔ موجودہ حکومت گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانون بنانا چاہتی ہے ، لیکن لوٹ مار ایسو سی ایشن قانون کی مخالفت کررہی ہے، جو انتہائی افسوس ناک ہے۔