کراچی میں موبائل سگنلز غائب، انٹرنیٹ سروس متاثر

308

کراچی میں طوفانی بارشوں کے باعث مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا، موبائل سگنلزغائب ہو گئے اور انٹرنیٹ سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش نے جہاں نظام زندگی مفلوج کر دیا وہیں رابطے کا مواصلاتی نظم بھی متاثر ہوا، گزشتہ روز سے موبائل نیٹ ورکس کے سگنلزغائب ہیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے۔

24گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود نجی موبائل کمپنیاں فالٹ دور نہیں کر سکیں ، سگنلز اور انٹرنیٹ سروس کی عدم فراہمی سے لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

بیشتر علاقوں میں کیبل سروس بھی غائب ہے ، چینلز کی بندش سے لوگ خبروں سے بھی محروم ہیں اور شہر کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے ریڈیو کا استعمال کر رہے ہیں۔