پاکستان کا یوٹیوب سے فحش اور نفرت انگیز مواد فوری ہٹانے کا مطالبہ

348

پاکستان نے ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب سے فحش مواد فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے یوٹیوب کے حکام سے رابطہ کیا اورفحش مواد فوری ہٹانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔

پی ٹی اے حکام نے مطالبہ کیا کہ یوٹیوب اپنے پلیٹ فارم سے ہر قسم کا غیر اخلاقی، فحش اور نفرت آمیز مواد ہٹائے ، حکام نے کہا کہ فحاشی و عریانی اور نفرت انگیز تقاریر بھی یوٹیوب سے ہٹائی جائیں۔

 بیان میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد کو فوری طور پر ہٹانے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے ایسے مواد کا پھیلاؤ روکنے کے لیے یوٹیوب سے رابطہ کیا۔