ٰٓ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈنے نشتر پارک کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا،

274

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکاشف گلزارشیخ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق نظامانی اور دیگر افسران کے ہمراہ نو اور دس محرم کے سلسلے میں نشتر پارک، امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی اور بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس کے اطراف و راستوں کی صفائی ستھرائی اور چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایاجائے گا۔

ایم ڈی نے نشترپارک میں جاری صفائی ستھرائی، پانی کی نکاسی و دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔اس سلسلے میں کنٹی جنسی پلان کے مطابق حکمت عملی مرتب دے کر کام تیزی سے جاری ہے۔ دریں اثناء ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر جلوس کے راستوں پر سینیٹری عملہ مسلسل صفائی کے لئے تعینات رہے گا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن کی نگرانی میں تمام چائنیز کنٹریکٹرز اور لوکل کنٹریکٹرز کو ہدایت دے دی گئی ہے کہ وہ معمول کا کچرا اٹھانے کے ساتھ ساتھ بالخصوص امام بارگاہوں وجلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں گے اور شہریوں کوریلیف فراہم کریں گے۔

دریں اثناء شکایتی مراکز کو فعال رکھنے اور عوامی شکایات بروقت متعلقہ افسران تک پہچانے کے عمل کوبھی تیز کردیا گیا ہے۔ اور ر وزانہ کی بنیاد پرشکایات کے ازالے کی رپورٹ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی کی ہدایت پر سالڈ ویسٹ کے افسران شہریوں کوریلیف فراہم کرنے کے لئے دیگر اداروں کے ساتھ مکمل کورآڈینشن میں ہیں۔

دریں اثناء عوام کی سہولت کے لئے شکایتی مراکز، ضلع شرقی (021-35314171), (021-35314172)، ضلع جنوبی 21-32744473),(021-32744474) (،ضلع ملیر کے لئے (021-99333656) ، (0313-3655699) ، ہیڈ آفس کے واٹس ایپ نمبر 0318-1030851اور فون نمبر 021-99333702فعال رہیں گے،جہاں عملہ فوری طور پر شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ افسران کوتفصیلات فراہم کرے گاتاکہ شکایات کے ازالے کے لئے بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔