ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) حالیہ طوفانی بارش نے ٹنڈوالہٰیار اور گردونواح میں تباہی مچا دی، متعدد کچے مکانات زمین بوس، بارش کا پانی گھروں میں داخل، انتظامیہ غائب۔ ٹنڈوالہٰیار شہر میں اس وقت بھی ڈرینیج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی گھروں اور محلوں میں جمع ہے۔ ابھی تک مختلف علاقوں سے پانی نہیں نکالا جاسکا ہے، جبکہ حالیہ بارشوں سے سیکڑوں کچے مکانات اور دکان بھی زمین بوس ہوگئے ہیں۔ آبادگاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ٹنڈوالہٰیار کے آبادگاروں کے لیے زرعی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔